Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ٹیسٹ رینکنگ: بولرز میں جیمز اینڈرسن کا پہلا اور بیٹرز میں بابراعظم کا تیسرا نمبر

آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
شائع 22 فروری 2023 03:55pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے تحت بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا اور اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

سعود شکیل، امام الحق اورمحمد رضوان کی رینکنگ میں ترقی میں بھی ترقی ہوئی۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے، ان کی جگہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پہلے نمبر پر آگئے۔

بھارت کے روی چندر ایشون ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرےنمبر پرپہنچ گئے، پیٹ کمنز بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بدستور چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کماریا دیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈرز کے ٹاپ 5 پلئیرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

ون ڈے میں امام الحق بدستور پانچویں نمبرپرموجود ہیں

ICC

mohammad rizwan

test ranking

ODI Ranking

Baber Azam

James Anderson

t20 ranking

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div