Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر نیوز اینکرمارویہ ملک پر فائرنگ کا مقدمہ درج

'ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیلئے آواز اٹھانے پر دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں'
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 05:41pm
تصویر: فیس بُک
تصویر: فیس بُک

پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر نیوز اینکر مارویہ ملک لاہورکینٹ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے بال بال بچ گئیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

لاہور پولیس نے مارویہ ملک پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کرلیا ہے۔ مقدمہ میں 440 کی دفعہ شامل کی گئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا اۤغاز کردیا ہے۔

مارویہ ملک کے مطابق وہ ایک فارمیسی سے واپس گھر آرہی تھیں کہ دو حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں مارویہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے آواز اٹھانے پر نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیزفون کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جان کے خوف سے لاہور چھوڑ دیا تھا اوراسلام آباد اور ملتان منتقل ہوگئی، لیکن چند روز قبل سرجری کے لیے لاہور واپس آئی تھی۔

مارویہ نے مزید کہا کہ ان کا متحرک ہونا قتل کی کوشش کے پیچھے ”ایک اہم عنصر“ ہے۔

واضح رہے کہ لاہورسے تعلق رکھنے والی مارویہ ملک نے 2018 میں نجی چینل سے خبریں پڑھنے کا آغاز کیا تھا۔

firing

lahore

Marvia Malik

First Transgender news anchor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div