Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لنڈی کوتل: لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوگئے

عملہ نے سرکاری فیڈرز کو بند کرکے مقامی آبادی کے فیڈرز کھول دیے
شائع 02 مارچ 2023 12:49pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لنڈی کوتل میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں مظاہرین گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوگئے۔

گرڈ اسٹیشن کے اندر سیاہ پرچم اٹھائے مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف نعرہ بازی کی اور مظاہرین کے کہنے پرعملہ نے سرکاری فیڈرز کو بند کرکے مقامی آبادی کے فیڈرز کو کھول دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یومیہ 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے دو روز بعد چند لمحوں کے لئے بجلی فراہمی نا انصافی ہے۔

پاکستان

Landi Kotal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div