Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ایک کپ سے زیادہ چائے پینے والوں کیلئے اچھی خبرسامنے آگئی

زیادہ چائے پینے سے کیا ہوگا، آپ جان کر حیران ہوجائیں گے
شائع 02 مارچ 2023 03:34pm
ہمارے ملک میں بہت کم ہی افراد ایسے ہیں، جو ’بیلک ٹی‘ پیتے ہیں - تصویر/ ایف ایف پی
ہمارے ملک میں بہت کم ہی افراد ایسے ہیں، جو ’بیلک ٹی‘ پیتے ہیں - تصویر/ ایف ایف پی

اگرآپ چائے پینے کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے اچھی خبرہے کیونکہ اسے نہ پینے والوں سے اکثر یہ جملہ سُنائی دیتا ہے کہ چائے بھی کوئی پینے کی چیز ہے، اس سے تو خون جلتا ہے۔

اینالزآف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن میں بلیک ٹی کے دو یا دو سے زائد کپ پینے سے صحت بھی ٹھیک رہتی ہے اور عمر بھی طویل ہوجاتی ہے۔

اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 5 لاکھ مرد اور خواتین کا جائزہ لیا گیا تھا جو چائے کا شوق رکھتے تھے۔

ہمارے ملک میں بہت کم ہی افراد ایسے ہیں، جو ’بیلک ٹی‘ پیتے ہیں لیکن یہ تحقیق برطانوی شہریوں پر کی گئی جہاں باقاعدگی کے ساتھ بلیک ٹی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ شائق تو ایسے بھی ہیں جو دن میں 10 کپ چائے کے پی لیتے ہیں۔

سروے کے تقریباً 10 برس بعد یہ بھی پتہ چلا کہ جو افراد وقفے سے روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ چائے پیتے تھے وہ دل کی بیماری سمیت فالج جیسے خظرناک بیماری سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

آپ اس بات پردکھی ہورہے ہوں گے کہ ہم تو بلیک ٹی پیتے ہی نہیں، تو فکر کی کوئی بات نہیں تحقیق میں مزید یہ بھی بتایا کہ دودھ چینی والی سے صحت کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچتا البتہ چینی کی مقدارکو ذرا کم ہی رکھیں۔

karachi

Tea

Black Tea

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div