Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

بیرون ملک روشن مستقبل کا خواب دیکھنے والوں کی گجرات میں تدفین

حسنین اور ندیم لیبیاں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے
شائع 09 مارچ 2023 07:07pm
تصویر بذریعہ ٹویٹر ساجد حسین
تصویر بذریعہ ٹویٹر ساجد حسین

لیبیاں کشتی حادثے میں جاں بحق حسنین اور ندیم کو گجرات میں سپرد خاک کردیا گیا

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش اۤیا تھا جس میں پاکستانیوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کشتی حادثہ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 22 سالہ حسنین عارف اور 32 سالہ محمد ندیم کی میتیں گجرات پنچائیں گئی۔

روشن مستقبل کا خواب لے کر بیرون ملک جانے والے دونوں نوجوانوں کی میتیں جب گھر میں پہنچی تو کہرام مچ گیا اور رقت اۤمیز مناظر دیکھے گئے۔

حسنین عارف اور محمد ندیم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپردخاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق 15 فروری 2023 کو لیبیا سے یورپ جانے والی کشتی الٹ گئی تھی۔ جس میں سوار 73 تارکین وطن لاپتہ ہوگئے تھے۔ ڈوبنے والی کشتی میں پاکستانیوں سمیت 80 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 7 تارکین وطن بچ کر واپس لیبیا کے ساحل پر آئے لیکن ان کی حالت انتہائی خراب تھیں، انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی لاشوں کو سرچ اینڈ ریسکیو اۤپریشن میں وقفے وقفے سے نکالا گیا۔

Pakistan Foreign Office

refugee boat overturned

Libya Boat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div