Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش، موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کررکھی تھی
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 10:22am
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، صبح سویرے ہی شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، جبکہ بارش کا یہ سسٹم ٹھٹھہ، حیدرآباد اور بدین کو بھی لپیٹ میں لے گا، جو آئندہ 2 روز تک برقرار رہ سکتا ہے۔

گرومندر، گارڈن، لسبیلہ، ناظم آباد، سخی حسن میں بارش، صدر، شارع فیصل اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جبکہ بارش کے بعد شہر قائد کا موسم سہانا ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ مضبوط مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا ہے جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی امکان ہے۔

دوسری جانب بارش کی بوندیں پڑتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ایک اور صارف نے صبح سویرے ہونے والی بارش کی ویڈیو شئیر کردی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہلکی بارش ہورہی ہے۔

Rain

Heavy rain

Karachi Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div