Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اداکار محمود اسلم کی جنت سے پہلی تصویر جاری

ٹوئٹ پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں
شائع 28 مارچ 2023 03:15pm

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار محمود اسلم نے مرنے سے قبل ہی جنت سے اپنی پہلی تصویر شیئر کردی۔

سینئر اداکار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کھیوڑا میں واقع نمک کی کان میں موجود ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں نمک کا ایک ڈھیلا بھی اٹھارکھا ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ“جنت سے لی گئی پہلی تصویر کیونکہ پاکستانیوں نے مجھے ماردیا ہے“۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکار محمود اسلم کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلادی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ویڈیو کے ذریعے تردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔

اب سینئر اداکار نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر طنز کیلیے یہ تصویر شیئر کی ہے ان کی ٹوئٹ پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

Mahmood Aslam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div