Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین عید سے قبل تنخواہ سے محروم

صوبائی کابینہ کا سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ نہ دینے کا فیصلہ
شائع 13 اپريل 2023 04:57pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں سرکاری ملازمین کوعید سے پہلےتنخواہ دینے پرغور کیا گیا۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کیلئے فنڈز دستیاب نہیں ہیں، وفاق کی جانب سےصوبائی حکومت کو فنڈز جاری نہیں ہوئے۔

اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد صوبائی نگراں حکومت نے فیصلہ کیا کہ سرکاری ملازمین کوعید سے پہلےتنخواہیں نہیں دی جائیں گی، سرکاری ملازمین کو تنخواہیں یکم اپریل کو ہی کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ہی رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خزانہ کو اس حوالے سے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے ساتھ وفاقی حکومت نے ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عید سے پہلے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Salary

Eid 2023

Eid shopping

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div