Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

شادی نہ ہونے کے خوف سے امریکی شہری نے قد بڑھانے پرلاکھوں ڈالرزخرچ کردیے

چھوٹے قد کی وجہ سے اس کی کوئی گرل فرینڈ نہیں بنتی تھی
شائع 14 اپريل 2023 11:49am

کہا جاتا ہے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا ، بالکل ایسا ہی معاملہ 41 سالہ امریکی شہری کے ساتھ پیش آیا جس لگتا تھا کہ اس کے چھوٹے قد کی وجہ سے اس کی کوئی گرل فرینڈ نہیں بنتی کیونکہ لمبے قد والی لڑکیاں اسے گھاس نہیں ڈالتی ہیں۔

امریکی شہری نے اپنا قد بڑھانے کے لیے سرجری کا فیصلہ کیا لیکن اسے اپنے قد میں پانچ انچ ضافے کیلئے تکلیف دہ سرجری سے گزرنا پڑا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق مینی سوٹا سے تعلق رکھنے والے موسیٰ گبسن نامی شخص کا اصل قد 5 فٹ 5 انچ تھا اور پستہ قامت ہونے کی وجہ سےعدم تحفظ کا شکار تھا کیونکہ اس کے چھوٹے قد نے خواتین سے میل جول کو متاثرکیا تھا۔ قد بڑھانے کیلئے وہ اپنے جوتے میں بھی ایسی اشیاء رکھتا کہ پاؤں اوپرکو اٹھے رہیں لیکن یہ کرنے سے بھی کوئی واضح فرق نہیں پڑا ۔

موسیٰ نے شروع میں تو روحانی علاج کروانے کا فیصلہ کیا لیکن یہ ٹوٹکہ بھی ناکام ہوا, تو پھراس نے اپنی ٹانگوں کی لمبائی کی سرجری کروانے کیلئے رقم کی بچت شروع کردی۔

موسیٰ کے مطابق اس نے وہ دن میں سافٹ ویئرانجینئر اور رات کواوبرڈرائیور کے طور پر کام کرکے ہزار 75 ڈالرا کی بچت کی ۔ موسیٰ کی پہلی سرجری 2016 میں ہوئی تھی جس سے قد میں 3 انچ کااضافہ ہوا اومجموعی قد 5 فٹ اور8 انچ ہوگیا لیکن پھر بھی موسیٰ مطمئن نہیں تھے۔

اس کے بعد مارچ 2023 میں 98 ہزار ڈالرز جمع کرکے ایک اور سرجری کروانے کا فیصلہ کیا جس سے قد میں مزید 2 انچ اضافے کی امید تھی۔

اس سرجری کے دوران ڈاکٹرز نے مبیّنہ طور پر دونوں پنڈلیوں کی ہڈیوں کو توڑدیا اور پھر ان میں اعضاء کو لمبا کرنے والے مقناطیسی ناخن ڈال دیے ، اب موسی کو درد سے نمٹنے کے لیے قوت بخش ادویات دی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ موسیٰ گبسن کو دن میں تین مرتبہ قد کو لمبا کرنے والا آلہ استعمال کرنا پڑتا ہے تاکہ کٹی ہوئی ہڈی کو ایک ملی میٹرسے الگ کیا جاسکے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو جون تک موسیٰ کا قد 5 فٹ 10 انچ ہو جائے گا۔

موسیٰ نے بتایا کہ پہلی سرجری کے بعد میں خواتین سے بات کرتے وقت کم ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہوں، انہوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ اب تو میں نے شارٹس پہننا اور پورے جسم کی تصاویر لینا شروع کر دی ہیں جو پہلے کبھی نہیں کرتا تھا۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کا کہنا ہے کہ ٹانگوں کو لمبا کرنے کا عمل ایک طویل علاج ہے جس میں پیچیدگیوں کا خطرہ رہتا ہے۔

USA

US Citizen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div