Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عامرلیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی دانیہ شاہ کی درخواست مسترد

فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، وکیل
شائع 28 اپريل 2023 01:58pm

کراچی کی عدالت نے ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مستردکردی، درخواست ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے دائرکی گئی تھی ۔

مقامی عدالت میں عامرلیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے ڈاکٹرعامرلیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست مسترد کردی جس پران کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے عدالتی فیصلے کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیشن کورٹ نے فیصلے میں اہم نکات کو مدنظرنہیں رکھا۔

وکیل کے مطابق عامر لیاقت حسین کو فروری 2022 میں اجنبی افراد نے 25 کروڑروپے دیے تھے جن کی وصولی کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عامرلیاقت حسین نے 3کروڑ روپے بینک میں رکھے جبکہ بقیہ رقم خدا داد کالونی والےگھر کے لاکرزمیں رکھی گئی تھی۔

وکیل نے مزید کہا کہ عامرلیاقت کا قتل ہوا ہے اور قتل کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں عامرلیاقت کے 4ملازمین اور3نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے۔

Aamir Liaquat Hussain

Sindh High Court

Dania Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div