Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

خالصتان کمانڈو فورس کے سربراہ لاہور میں قتل، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سردار پرم جیت سنگھ کے نام سے ہوئی، پولیس
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 08:28pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سردار پرم جیت سنگھ کے نام سے ہوئی جو اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کے قریب واک کر رہے تھے۔

قتل کی واردات سے متعلق پولیس نے مزید بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سردار پرم جیت سنگھ کو سر پر گولیاں مار کر ہلاک کیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص پرم جیت کا سیکیورٹی گارڈ ہے، زخمی سیکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پرمجیت سنگھ پنجوار خالصتان کمانڈو فورس (کے سی ایف) کے سربراہ تھے اور ملک سردار سنگھ کے نام سے جانے جاتے تھے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پرمجیت کا تعلق ترن تارن کے قریب واقع پنجوار گاؤں سے تھا اور وہ وہیں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے 1986 میں خالصتان کمانڈو فورس میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے پہلے وہ سوہل میں ایک سنٹرل کوآپریٹو بینک میں کام کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کے چچا کو قتل کئے جانے کے بعد پرمجیت 1990 کی دہائی میں پاکستان چلے گئے تھے

lahore police

Lahore Crime

Lahore Law and order situation