جی7 اجلاس: امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں کا روس پر نئی پابندیوں کا اعلان
یوکرین کی مالی،انسانی اور فوجی مدد جاری رکھیں گے، مشترکہ بیان
امریکی صدر بائیڈن اورعالمی رہنماؤں نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوکرین کی مالی، انسانی اور فوجی مدد جاری رکھیں گے۔
جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں روس پر تین سو نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا۔
روس کے خلاف برآمدی کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے انجینئرنگ، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ایئرانڈسٹری اور دفاعی شعبے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پرغیرقانونی حملے کے خلاف کھڑے رہیں گے، روس کو توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مزید کہا کہ یوکرین کی مالی، انسانی، فوجی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے اور یوکرین کے لیے ہماری حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
russia
Vladimir Putin
Japan
USA
Ukraine
مزید خبریں
افغانستان میں سیلاب سے 200 سے زائد افراد جاں بحق
مودی 2025 کے بعد وزیرِ اعظم نہ رہ سکیں گے، کیجری وال
پاکستان کے ایٹم بم کا جھٹکا مودی کو بھی لگ گیا، ’کانگریس والے ڈراتے ہیں۔‘
ڈبل روٹی کے 2 پیکٹ سے چوہوں کے باقیات ملنے پر جاپانی کمپنی کا بڑا اقدام
شرابی نے ماں، بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی
سعودی عرب میں خواتین کے جعلی ناخن اور پلکوں سے متعلق نئی پابندی عائد
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.