Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے ڈیفالٹ کر جانے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان صرف ایک سہ ماہی نکال سکتا ہے، سابق وفاقی وزیر خزانہ
شائع 31 مئ 2023 12:04am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امکانات بہت زیادہ ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا، پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے کے بغیر گزارا کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ امکانات بہت زیادہ ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے، جون میں آئی ایم ایف پروگرام کے 4 سال مکمل ہوجائیں گے، پاکستان کو فوری طور پر نئے پروگرام میں جانا ہوگا۔

یاد رہے کہ لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے پاکستان کے ڈیفالٹ کے امکانات کی بات ایسے وقت میں کی ہے جب ان کی اپنی جماعت کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارا پلان ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نکلیں، ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا لیکن ہم مشکلات سے نکل جائیں گے۔