Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

چلڈرن اسپتال میں بچی کے لواحقین کا ڈیوٹی ڈاکٹر پرتشدد

گزشتہ روز اسپتال میں زیر علاج ایک سالہ بچی دم توڑ گئی تھی
اپ ڈیٹ 31 مئ 2023 03:36pm

چلڈرن اسپتال میں دوران علاج فوت ہونے والی ایک سالہ بچی کے لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں دوران علاج ایک فوت ہونے والی بچی کے لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کی درگت بنا دی۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے او پی ڈی بند کر کے احتجاج شروع کردیا۔

ایک سالہ بچی اسپتال کے میڈیکل وارڈ میں داخل تھی، جو گزشتہ روز دوران علاج دم توڑ گئی، بچی کے لواحقین نے ڈاکٹر پر تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی، تشدد سے ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد ڈاکٹرز نے اسپتال میں کام بند کر دیا اور او پی ڈی بھی بند کردی، احتجاجی ڈاکٹرز اور عملے سے فیروز پور روڈ بلاک کردیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جناب نصیرآباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹرز پر تشدد میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےمفرورملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ سی سی پی او نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

چلڈرن اسپتال لاہور کے انکیوبیٹر میں اوور ہیٹنگ سے بچہ جاں بحق

رواں ماہ 28 مئی کو بھی چلڈرن اسپتال لاہور کے انکیوبیٹر میں اوور ہیٹنگ سے بچہ جاں بحق ہونے کی خبر آئی تھی، جس پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس بھی لیا تھا۔

27 مئی کو اسپتال کی نرسری میں لائے گئے دو بچوں کو انکیوبیٹرمیں رکھا، عملے نے مبینہ طور پر کوتاہی برتتے ہوئے بچوں کو زیادہ درجہ حرارت پر رکھ دیا، جس سے ایک بچے کی موت واقع ہوگئی اور دوسرا بچہ جھلس گیا تھا۔

children's hospital lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div