Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

کلاؤڈ فلیئر کی خرابی سے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ویب سائٹس کو بندش کا سامنا

بندش کاآغاز بدھ کی صبح شروع ہوا
شائع 31 مئ 2023 03:21pm

مواد کی ترسیل کے سب سے بڑے نیٹ ورک سروسز میں سے ایک کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک میں روٹنگ کی خرابی کی وجہ سے پاکستان اور ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) خطے کے دیگر ممالک میں بڑے پیمانے پر ویب سائٹ کی بندش سامنے آئی ہے۔

سسٹم ایڈمنسٹریٹرز کے مطابق اس غلطی سے آج نیوز کی ویب سائٹس aaj.tv اور aajenglish.tv بھی متاثر ہوئے۔

پاکستان میں کچھ دیگر نیوز ویب سائٹس کو بھی اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے صارفین کے لیے براؤزنگ کا تجربہ سست ہوگیا۔

اس معاملے پر کلاؤڈفیئر کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں نیٹ ورک کی کارکردگی کے مسائل کی تحقیقات کر رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق، ’ہم اس مسئلے کا تجزیہ کرنے اور اسے کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں. پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر کے قریب جاری ہونے والی اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے جلد مزید اپ ڈیٹس سامنے آئیں گی‘۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا نیٹ ورک ’خراب کارکردگی‘ کا سامنا کر رہا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہوئے متعدد سائٹس اور خدمات کو دوبارہ روٹ کیا گیا ہے۔

ان میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کی سروسز بھی شامل ہیں۔

بندش کاآغاز بدھ کی صبح شروع ہوا اور تازہ ترین اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ بعد ازاں اس کا دائرہ کار جنوب امریکی ممالک اور امریکا تک پھیل گیا۔

internet

Internet Down

Cloud Flare

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div