Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مشکلات کے باوجود پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کیلئے بھاری فنڈز رکھنے کی تیاریاں

جٹ میں بجلی کے منصوبوں کے لئے 51 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، ذرائع
شائع 02 جون 2023 11:50am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: معاشی مشکلات کے باوجود پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کے لئے بھاری فنڈز رکھنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 89 ارب روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری بجٹ کے مقابلے پارلیمنٹرینز منصوبوں کے لئے 19 ارب اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کا بجٹ 111 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے مالی سال میں آبی وسائل کےمنصوبوں کے لئے 99 ارب روپے جب کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے لئے 92 ارب اور ایچ ای سی کے منصوبوں کے لئے 44 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

اس کے علاوہ آئندہ مالی سال میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 55 ارب روپے، بجٹ میں بجلی کے منصوبوں کے لئے 51 ارب روپے اور ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 32 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تجاویز700 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کے حساب سے تیار کی گئی ہے، ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے ہونے پر فنڈز میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

Federal govt

budget 2023 24

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div