Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

بلوچستان کے بجٹ کا حجم 700 ارب تک ہونے کا امکان

صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کئے جانے کی توقع ہے
اپ ڈیٹ 07 جون 2023 04:21pm

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 700 ارب تک ہونے کا امکان ہے۔

حکومت بلوچستان کی آئندہ مالی سال2023-24کےبجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں، صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، محکمہ خزانہ نے بجٹ اجلاس 12جون کو بلانے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 700 ارب تک ہونے کا امکان ہے، جس میں مختلف محکموں میں 5 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے، جب کہ بجٹ میں کم دورانیےکے منصوبے رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم، صحت، امن وامان اور صاف پانی کو اہمیت دی جائے گی، تاہم رواں مالی سال میں صحت اور تعلیم کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ لیپس ہونے کا خدشہ ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 ارب سے زائد بجٹ لیپس ہونے کی بڑی وجہ صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے اتحادی جماعتوں سے بجٹ سے متعلق تجاویز طلب کر لی ہیں، جب کہ اتحادی جماعتوں نے بھی بجٹ کے حوالے سے اپنی اپنی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس طلب کر لئے ہیں۔

balochistan budget

budget 2023 24

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div