Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آئندہ مالی سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان

بجٹ میں پنشن کے لئے 780 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
شائع 08 جون 2023 10:35am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشن میں بھی 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے، نئے بجٹ میں پنشن کے لئے 780 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی بجٹ سال 24-2023 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری 9 جون کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں پنشن کے لئے 609 ارب رکھے گئے تھے جب کہ اس بار پنشنوں کی ادائیگی کے لئے مختص کی گئی رقم میں 171 ارب روپے کا بڑا اضافہ متوقع ہے۔

Federal govt

budget 2023 24

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div