Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

عوام نے ہونڈا کی مشہور کار ”سوک“ خریدنا چھوڑ دی

تین مہینوں میں ایک بھی سوک فروخت نہیں ہوئی۔
شائع 15 جون 2023 02:07pm
تصویر: یوٹیوب/کار اے تھون
تصویر: یوٹیوب/کار اے تھون

ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (HACL) پیداوار اور فروخت کے لحاظ سے ایک بھیانک دور سے گزر رہی ہے۔

درآمدی پابندیوں کے نتیجے میں سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے کمپنی کی پیداوار پچھلے تین مہینوں سے غیر معمولی تھی۔

سونے پر سُہاگہ یہ کہ اس کی گاڑیاں مہنگی اتنی ہیں کہ عوام خریدنے سے کترانے لگے۔

پچھلے مہینے، ہونڈا جسے پیداوار اور فروخت کے حجم کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی کار کمپنیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اس نے صرف 87 کاریں فروخت کیں۔

اس گروپ میں کمپنی کی فلیگ شپ سیڈان ”سوک“ کی فروخت مسلسل تیسری بار صفر رہی۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک حالیہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہونڈا جلد ہی پروڈکشن دوبارہ شروع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی نئی ’سِوک ٹائپ آر‘ آپ کے ہوش اُڑا دے گی

آٹومیکر نے پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ”تجارتی مالیاتی سہولیات کی رسائی میں معمولی بہتری“ کا تو حوالہ دیا، لیکن پیداوار دوبارہ شروع کرنے کی صحیح تاریخ کا ذکر نہیں کیا۔

”آٹو جرنل ڈاٹ پی کے“ کی جانب سے ایک حالیہ اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ تین مہینوں میں سوک کا کوئی یونٹ تیار نہیں کیا۔

اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فلیگ شپ سیڈان کی فروخت مستقبل قریب میں معطل رہنے کا امکان ہے۔

Honda Civic

Honda Atlas Cars Limited (HACL)