Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

میئر کراچی الیکشن: پی ٹی آئی نے غیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

شوکاز نوٹس کا جواب 3 دن میں جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے
شائع 17 جون 2023 08:02pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے الیکشن پر غیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

شوکاز نوٹس کا جواب 3 دن میں محمد مبشر الحق کو جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے میئر، ڈپٹی میئر کے انتخاب میں پی ٹی آئی چیئرمین و وائس چیئرمین کیوں نہیں پہنچے

غیر حاضر یو سی چیئرمینز کو شوکاز نوٹسز آرٹیکل 63 اے کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

15جون کو دانستہ طور پر غیر حاضر ہوکر پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب، حافظ نعیم کو شکست

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی ہدایت کے باوجود مئیر کراچی کے انتخابات کے موقع پر حاضر کیوں نہیں ہوئے؟ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں یوسی چئیرمین کی بنیادی رکنیت خارج کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی حیدرآباد میں میئر الیکشن کے بعد ہنگامہ آرائی، پتھراؤ، شیلنگ اور گرفتاریاں

شوکاز نوٹس پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے 29 یو سی چیئرمینز کو جاری کیے گئے۔

خیال رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

جماعت اسلامی نے میئر کراچی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے جبکہ میئر کراچی کے الیکشن کے حوالے سے ایک درخواست سندھ ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

karachi

Abdul Aleem Khan

ShowCause Notice

Mayor Karachi Election

pti uc chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div