Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

یونان کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ کرنیوالے ایجنٹوں کا گروہ پکڑا گیا

گروہ حادثہ کا شکار نوجوانوں کوغیرقانونی طورپر باہر بھیجنے میں ملوث ہے
شائع 17 جون 2023 09:07pm
تصویر: پکس بے/فائل
تصویر: پکس بے/فائل

کشتی واقعہ میں متعدد پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد کوٹلی میں انتظامیہ نے ایکشن لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

انتظامیہ نے کھوئیرٹہ سے نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر باہر بھیجنے والے انسانی اسمگلرز کا گروہ پکڑ لیا، جس میں شامل ایجنٹ پیسے بھی لیتے اور بلیک میل بھی کرتے تھے۔

واضح رہے کہ یونان کے قریب سمندر میں کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں۔

کشتی پائلوس کے جنوب مغرب میں تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈوبی، جب کوسٹ گارڈ نے ان کی مدد سے انکار کردیا تھا۔

کشتی لیبیا سے اٹلی جا رہی تھی، جس میں سوار بیشتر افراد کی عمر20 سال تھی، جبکہ کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان، شام اورمصر سے تھا۔

پاکستان

Greece