Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سندھ اسمبلی نے مالی سال 2023-24 کا 2282 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا

مجموعی بجٹ میں 42 ارب روپے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے
اپ ڈیٹ 21 جون 2023 04:37pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ اسمبلی نے مالی سال 2023-24 کا بجٹ منظور کرلیا، 2282 ارب روپے کے مجموعی بجٹ میں 42 ارب روپے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی منظوری دے دی، اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریکیں مسترد کردی گئی۔

2282 ارب روپے کے مجموعی بجٹ میں 42 ارب روپے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 735 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ساری توجہ سیلاب متاثرین کی بحالی پر مرکوز رکھی، وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

ایوان نے مالی سال 2022-2023 کا ضمنی بجٹ منظور کیا، اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان کو مبارکباد پیش کی اور اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ۔

سندھ اسمبلی میں 312 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور

سندھ اسمبلی میں 312 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور کرلیا، ضمنی بجٹ میں سیلاب متاثرین کی بحالی پر 55، گندم کی سبسڈی پر 55، قرض کی ادائیگی پر 19، صحت پر 43 اور بجلی کی مد میں ادائیگی پر 16 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

ایوان نے بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی منظور کی، جبکہ ایم کیو ایم کی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اخراجات کی کٹوتی کی تحریک مسترد کردی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان میں خطاب میں کہا بجٹ میں ججز کے لیے رکھی گئی رقم پر کٹوتی نہیں ہوسکتی، بجٹ کے چارجڈ اخراجات پر ارکان کو بحث کی اجازت ہوتی ہے، چارجڈ اخراجات میں گورنر، ججز، اسپیکر، ان کے دفاتر کے اخراجات شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کے چارجڈ اخراجات چار ارب روپے سے زائد ہیں، 48 ارب کے بیرونی قرضے کی ادائیگیوں کا چارجڈ اخراجات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کبھی ہیلی کاپٹر نہیں خریدا، درخواست ہے اس حوالے سے کٹوتی کی تحریک واپس لی جائیں۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پیش کی، انہوں نےخطاب میں کہا کہ بینظیر کی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ہیں، 30 لاکھ سے زائد افراد ان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔

ایوان میں بے نظیربھٹوکوخراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

ایم کیو ایم کی رعنا انصار نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں اخراجات کی کٹوتی کی تحریک پیش کی، سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اخراجات کی کٹوتی تحریک مسترد کردی۔

Sindh Assembly

Supplementary Budget

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div