Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ون مین کمیشن کی اضافی گرانٹ، سپریم کورٹ کا حکومت کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت

فنڈز فراہمی کا حکم دینا عدالت کا نہیں حکومت کا کام ہے، جسٹس منیب اختر
شائع 22 جون 2023 10:39am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سپریم کورٹ میں اقلیتوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر قائم ون مین کمیشن کو فنڈز فراہمی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت کو کمیشن کی 19 ملین اضافی گرانٹ کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اضافی فنڈز فراہمی کے حوالے سے کیا پیشرفت ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عدالت میں تحریری جواب جمع کروایا ہے، عدالت حکم دے گی تو فنڈز فراہم کر دیں گے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ فنڈز فراہمی کا حکم دینا عدالت کا نہیں حکومت کا کام ہے، حکومت موجودہ سیشن کے دوران فنڈز فراہمی پر فیصلہ کرے۔

رمیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ ون مین کمیشن کو اضافی فنڈز کی فراہمی پر میرا اعتراض ہے۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اضافی فنڈز کی وضاحت ہے یا نہیں یہ فیصلہ فنڈز دینے والے کریں گے۔

عدالت عظمیٰ نے حکومت کو ون مین کمیشن کی 19 ملین اضافی گرانٹ درخواست پرجلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Supreme Court of Pakistan

human rights

Religious minorities in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div