Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

خام تیل لیکر ایک اور روسی جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا

جہاز سے 56 ہزار میٹرک ٹن تیل کی منتقلی آج رات متوقع
اپ ڈیٹ 27 جون 2023 08:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خام تیل سے لدا روسی جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ کی حدود میں لنگر انداز ہوا، جہاں ”کلائیڈ نوبل“ نامی روسی بحری جہاز کی برتھنگ کردی گئی۔

کے پی ٹی حکام کے مطابق برتھنگ آئل پیئر نمبر تین پر کی گئی ہے، اور جہاز سے 56 ہزار میٹرک ٹن خام تیل کی منتقلی کی جائے گی، منتقلی کا عمل رات گئے تک شروع ہونا متوقع ہے۔

خام تیل سے لدا یہ دوسرا جہاز آج کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے، اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پر پیور پوائنٹ نامی روسی بحری جہاز 45 ہزار 142 میٹرک ٹن خام تیل لے کر کراچی آیا تھا۔

یاد رہے کہ پہلا روسی جہاز خام تیل لے کر 11 جون 2023 کو پاکستان پہنچا تھا۔ روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچا تھا 183 میٹر لمبے روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔

پہلا روسی جہاز جب پاکستان پہنچا تھا تو وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا جس کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ روس کا پہلا خام تیل کا جہاز کراچی پہنچ گیا۔

Russian oil

Pak Russia Trade

Irani Petrol