Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

مودی سے بھارت میں مسلمانوں کی حالت سے متعلق سوال پر خاتون رپورٹر کو ہراسگی کا سامنا

سبرینا کو دھمکیاں دی گئیں اور ان کے لیے نفرت انگیز پیغامات لکھے گئے۔
شائع 27 جون 2023 12:20pm

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بھارت میں مسلمانوں کی حالت سے متعلق سوال پوچھنے والی خاتون رپورٹر کو شدید ہراسگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشہور اخبار ”وال اسٹریٹ جنرل“ کی رپورٹر سبرینا صدیقی نے بھارتی وزیر، اعظم نریندر مودی سے پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں مسلمانوں کی حالت سے متعلق سوال کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سبرینا صدیقی کے سوال کا جواب نہ دے سکے اور بات کو ٹال دیا۔

لیکن اس کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے سوال پوچھنے پر سبرینا صدیقی کو آن لائن شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

سبرینا صدیقی کو دھمکیاں دی گئیں اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے نفرت پر مبنی پیغامات لکھے گئے۔

وائٹ ہاؤس نے سبرینا صدیقی کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

سبرینا صدیقی 1986 میں امریکا میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ والدہ پاکستان سے ہیں۔

سبرینا صدیقی وال اسٹریٹ جنرل سے قبل سی این این اور گارڈین کی رپورٹر بھی رہ چکی ہیں۔

harassment

PM Modi Visit USA

Sabrina Siddiqui

Online Trolling

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div