Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نواز شریف جلد پاکستان آکر انتخابی اتحاد سے متعلق خود بتائیں گے، جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان سے ڈھائی گھنٹے کی دوری پر ہیں، وفاقی وزیر
شائع 28 جون 2023 11:54am
PIA lost billions of rupees due to a decision of the previous government: Javed Latif - Aaj News

وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف جلد پاکستان آخر انتخابی اتحاد سے متعلق خود بتائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حاصل سہولت کاری کا پہلے دن سے ذکر کر رہے ہیں، سزائیں ملنے کے بعد ہماری بات سچ ثابت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ 9 اوعر 10 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ کو سزا دینا بہت ضروری ہے، 9 مئی کا واقعہ عوام، فوج، ریاست اور ملکی سلامتی پر حملہ ہے۔

وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک سب کے لئے مقدم اور مقدس ہونا چاہئے، ملکی معیشت کی بربادی کے فیصلوں پر تنقید لازمی ہے جب کہ انصاف فراہم کرنے والوں کو بھی خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہئے۔

سابق وزیراعظم سے متعلق جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف جب آیا ملک میں ترقی اور خوشحالی آئی، ان کی فہم و فراصت، تجربہ اور عالمی سطح پر اعتماد ملک کو دلدل سے نکال سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف پاکستان سے ڈھائی گھنٹے کی دوری پر ہیں، وہ جلد پاکستان آئیں گے اور انتخابی اتحاد سے متعلق خود بتائیں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

Mian Javed Latif

Seat adjustment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div