Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

لاہور کا ہاکی اسٹیڈیم بھی ڈوب گیا، 15 کروڑ کی ٹرف تباہ ہونے کا خدشہ

لاہور میں موسلا دھار بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
شائع 05 جولائ 2023 06:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

لاہور میں موسلا دھار بارش سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس کا ہاکی اسٹیڈیم بھی پانی پانی ہوگیا جبکہ 15 کروڑ روپے لاگت سے نئی بچھائی گئی ٹرف کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی، بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں اب تک 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، نشیبی علاقوں زیر آب ہیں، پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے، سڑکیں تالاب بن گئیں، ٹریفک کا نظام درہم برہم، گاڑیاں اور موٹر سائکلیں بند ہوگئیں، جنرل، سروسز اور گنگا رام اسپتال میں بھی پانی داخل، قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی پانی بھرگیا۔

سب سے زیادہ لکشمی چوک پر 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ نشتر ٹاؤن اور قرطبہ چوک پر 277 ، گلشن راوی میں 268، جوہرٹاؤن میں 260 ملی میٹر بارش ہوئی۔

لاہور میں آج الصبح ہونے والی موسلا دھار بارش سے جہاں پورا شہر ڈوب گیا وہیں نشتر اسپورٹس کمپلیکس کا دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم بھی پانی پانی ہوگیا جس سے 15 کروڑ روپے لاگت سے نئی بچھائی جانے والی ٹرف کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں موسلادھار بارش کا دوسرا سسٹم آج رات 9 بجے آنے کا امکان ہے۔

Hockey Stadium

Punjab Rains

Lahore Rains

lahore rain july 2023

Nishtar Sports Complex

astro turf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div