Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک ہے، ذرائع
شائع 07 جولائ 2023 12:47pm

اسلام آباد: موسم میں بہتری کے باوجود پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگا واٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 300 میگا واٹ جب کہ طلب 26 ہزار 800 میگا واٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈیوژن کا کہنا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے، بجلی چوری کےعلاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔