Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی ہزاروں آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

پرائمری اسکول ہیڈ ٹیچر کی 3ہزار 148 آسامیاں خالی ہیں، ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی
شائع 07 جولائ 2023 01:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی ہزاروں آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، صوبے کے مختلف اضلاع کے اسکولوں میں سترہ ہزار سے زائد مرد و خواتین اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 17 ہزار 317 اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے، زیادہ خالی آسامیاں پرائمری اسکول ٹیچر کی ہیں جو 3 ہزار 853 ہیں۔

رپورٹ کے تحت پرائمری اسکول ہیڈ ٹیچر کی 3ہزار 148 آسامیاں خالی ہیں، عرصہ دراز سے خالی 2 ہزار 57 آسامیوں پر بھی تعیناتی نہ ہوسکی، سینئر سی ٹی کی ایک ہزار 98 اور اسکول سربراہان کی 771 آسامیاں خالی ہیں۔

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طلباء کے اسکولوں میں 9 ہزار 749 جبکہ طالبات کے اسکولوں میں 7 ہزار 568 اساتذہ کی ضرورت ہے۔

ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث کئی اسکولوں میں ایک جماعت میں اضافی طلبہ کو بٹھایا جاتا ہے۔

دوسری طرف سیکرٹری تعلیم معتصم بااللہ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے پی ٹی سی فنڈز سے اساتذہ کی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے، سالانہ 13 سو سے زائد اساتذہ ریٹائرڈ ہورہے ہیں، جن کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے۔

school teacher

KP caretaker cabinet

Pakistan Education & Health