Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ملک میں 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد سب زیادہ، الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کر دیا

پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہو گئی
شائع 17 جولائ 2023 05:22pm

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 800 74 ہو گئی ہے، جس میں سب سے بڑی تعداد 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی عمروں اور تعداد کا ڈیٹا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹر کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے، یعنی مرد ووٹرزکی شرح 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387 ہے، جب کہ پنجاب میں یہ تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 378 ، سندھ میں 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد ہے، جب کہ پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد، سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 54.23 اور خواتین کی 45.77 فیصد، خیبر ہختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56 اور خواتین کی 45.44 فیصد اور بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار34 ہے۔

26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار 445 ہے۔

36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976 ہے۔

46 سے 55 سال ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ81 لاکھ 19 ہزار 968 ہے۔

56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار635 ہے۔

66 سال سے بڑے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔

ECP

Election Commission of Pakistan (ECP)

voters data