Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا

چودہ رکنی کابینہ چار سینئر وزیر، آٹھ وزراء اور دو مشیروں پر مشتمل
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2023 08:45am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا، تمام چودہ ارکان کورات گئے قلمدان بھی تفویض کردیے گئے۔

چودہ رکنی کابینہ چار سینئر وزیر، آٹھ وزراء اور دو مشیروں پر مشتمل ہے۔

حاجی عبدالحمید سینئر وزیر کو محکمہ بلدیات کا قلمدان دیا گیا ہے، جبکہ سید امجد زیدی تعمیرات، غلام محمد سیاحت و خوارک کے وزیر بن گئے۔

شمس لون کو وزیر داخلہ اور انجینئراسماعیل کو وزیر خزانہ کی وزارت دی گئی۔

مشتاق حسین کو پانی وبجلی، فتح اللّٰہ خان کو وزیر منصوبہ بندی، اور سید سہیل عباس کو صحت و قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔

رحمت خالق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر، انجینئرانور خان زراعت و لائیو اسٹاک کے وزیر، غلام شہزاد آغا وزیر تعلیم، شاہ بیگ مشیر جنگلات کے وزیر ہوں گے۔

اسی طرح دلشاد بانو ترقی نسواں، ثریا زمان مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کردی گئی ہیں۔

کابینہ کی تقریب حلف برداری آج ہوگی۔

CM Gilgit Baltistan

New Cabinet

Haji Gulbar Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div