Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

ان پھلوں کی خصوصیات حیران کُن ہیں
شائع 18 جولائ 2023 03:56pm
تصویر:وایا ان
تصویر:وایا ان

بچےکی نشوونما اور اس کی صحت کا خیال ہر ماں کو ہوتا ہے، لیکن آج کل کے بچے پچھلے دور کے بچوں سے تھوڑے مختلف ہیں۔

فاسٹ فوڈ کے دورمیں بچوں کی پسندیدہ خوراک برگر اور پیزا ہیں جسے کھانا وہ پسند کرتے ہیں،اور قدرتی غائیت سے مالا مال پھلوں سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپکے بچے کا مدافعتی نظام مظبوط ہوتو کوشیش کریں کہ بچوں کو روٹین میں یہ پھل کھانے کی عادت ڈالیں۔

سیب

روزآنہ ایک سیب کھانا آپکو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔

غذائی اجزا سے پھرپور پھل اپنے اندر ایسی خصوصیات رکھتا ہے جو آپ کے بچے کی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔یہ غذائی ریشہ یعنی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ وٹامن سی سے بھی مالامال ہوتے ہیں

سیب روزانہ کا وٹامن سی کا چوتھائی حصہ تک بچےکی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔بچوں کی نشوونما کے لئے شروع میں ان کو منرلز کی ضرورت ہوتی ہے۔کیونکہ یہ دانتوں کی صحت اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ یہ بچوں کی صحت کے لئے اہم پھل ہے۔ اس لئے روزانہ اسے روز مرہ غذا کا حصہ بنانا چاہئیے۔

کیلا

کیا آپ جانتے ہیں کہ کھلاڑی بہت زیادہ کیلے کھاتے ہیں کیونکہ وہ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو پٹھوں کو طاقت دینے میں مدد کرسکتے ہیں۔ بچوں کو بھی توانائی کے ذریعہ کے طور پر کاربوہائیڈریٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ پھل وٹامن بی سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت مند جلد، اعصابی نظام اور جسم میں مطلوبہ توانائی پیدا کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ کیلا غذائی فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیم کا بھی بھرپور ذریعہ ہے جو آپ کے بچوں کے دل کو مضبوط اور صحت مند رکھنے میں مدد دے گا۔

کیلے میں کوئی چربی نہیں ہوتی ہے اپنے بچوں کی غذا میں زیادہ سے زیادہ کیلے شامل کرنے کے لئے ، آپ انہیں کیلا کھانے یا کچھ اسنیکس جیسے کیلے کا کیک یا کیلے کی آئس کریم بنانے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔

انگور

یہ قدرتی شوگر سے بھرپور ہوتے ہیں، ان کی یہ ہی خاصیت ان کو مزےدار بناتی ہے۔ ان میں موجود کاربوہائیڈریٹ آہستہ آہستہ ہضم ہوجاتے ہیں تاکہ آپ کے بچے کی توانائی زیادہ دیر تک چل سکے۔ انگور وٹامن سی،پوٹاشیم اور غذائی ریشہ سے بھرپور ہوتا ہے۔

یہ بچوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ انگور میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو کسی بھی انفیکشن کے خلاف دفاع کرنے میں ہمیں مدد فراہم کرتے ہیں۔ان کا استعمال بھی بچوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔

سنترہ

سنترہ یعنی کینو وٹامن سی کے حصول کیلئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ، قدرتی مٹھاس گلوکوز، فرکٹوز کے ساتھ ساتھ سوکروزبھی پائے جاتے ہیں۔ کینو میں فائبر اور فلیونوئیڈز کی ایک قسم بھی ہوتی ہے جو نزلہ زکام کی روک تھام میں موثر ثابت ہوتی ہے۔

کینو کے زبردست فوائد کی وجہ سے آپ کو اپنے بچوں کو ایک کپ تازہ نچوڑے ہوئے کینو کا جوس پینے کی ترغیب دینی چاہئے یا ہر روز صرف کینو کے کچھ ٹکڑے کھلانے چاہئیں۔

آڑو

یہ پھل زیادہ تر قدرتی چینی کے ساتھ میٹھے ہوتے ہیں۔ وہ وٹامن سی اور غذائی فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں، اور بیک وقت دیگر وٹامنز اور معدنیات، خاص طور پر پوٹاشیم فراہم کرتے ہیں.

اس کے علاوہ پیلے آڑو میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو جسم وٹامن اے کی کمی پوری کرتا ہے۔

انناس

انناس میں ایک انزائم (برومیلین) ہوتا ہے ، یہ پھل غذائی فائبر، وٹامن سی اور مینگنیز نامی معدنیات کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو انسانی ہڈیوں، جوڑوں اور دماغ کے لیے ضروری ہے۔

انناس بچوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں جو ان کا مدافعتی نظام اچھا بناتے ہیں۔

ناشپاتی

اس سبز رنگ کے پھل میں قدرتی مٹھاس ہوتی ہے۔ یہ بچوں کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹ کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں غذائی ریشہ وٹامن سی اور وٹامن ای موجود ہوتا ہے۔

ناشپاتی ہمیں صحت مند فوائد فراہم کرتی ہے۔ اسکے علاوہ ناشپاتی میں دوسرے پھلوں کی نسبتا کم پوٹاشیم ہوتا ہے۔گردے کی صحت کے لئے پوٹاشیم کا کم استعمال اچھا ہے ۔

احتیاط:

ہم ایسے پھلوں کے استعمال سے اپنے بچوں کی قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں لیکن خدانخواستہ کسی بیماری کی صورت میں ڈاکٹرسے مشاورت بہت ضروری ہے کیونکہ ایک ڈاکٹر ہی آپ کو درست مشورہ دے سکتا ہے۔

Women

health tips

kids health

child diet