Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

اسٹائلش نظرآنا اب اتنا بھی مشکل نہیں

اپنی روز مرہ زندگی میں باآسانی 'فیشن' شامل کریں
شائع 20 جولائ 2023 02:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لفظ فیشن سے ذہن میں اکثررن وے اور ریڈ کارپٹس ہی تصور میں آتے ہیں لیکن خواتین فیشن اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی شامل کرسکتی ہیں۔

فیشن اپنانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رن وے یا ریڈکارپٹس جیسا اسٹا ئل اپنائیں جو کہ روز مرہ زندگی میں ہرگزنہیں چل سکتا۔

کڑھائی والے تھری ڈی ٹکڑوں کی مدد سے تیار کردہ کلاسک ملبوسات منفرد اور اپنے آپ میں ایک خزانہ ہیں جنہیں روزمرہ کے لباس میں آسانی سے شامل کیا جاسکتا ہے بشرط یہ کہ اسے خوبصورتی سے اسٹائیل کیا جائے۔

خواتین کیلئے فیشن کو لائف اسٹائل میں شامل کرنے کے لئے کچھ ضروری تجاویز اور تراکیب بتائی گئی ہیں۔

اپنی الماری ’کلاسی‘ بنائیں

اپنی الماری میں کلاسک ملبوسات رکھنا اعلیٰ فیشن متعارف کروانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

کوٹ، اساٹئلش قمیضیں ، کلاسک ٹراؤزرزاورنیوٹرل رنگ کے ملبوسات آپ کے فیشن کے اسٹائل کو نکھارسکتے ہیں۔

اعلیٰ فیشن دراصل فیشن اورآرٹ کا امتزاج ہے،اپنی الماری میں ملبوسات کی سجاوٹ،معیار،رنگ اور بناوٹ کی تفصیل پرغور کرتے ہوئے کلازٹ تیار کریں۔

بس یہ بات یاد رکھیں کہ اپنی رنگت اور جسامت کے حساب سے اپنے ملبوسات کا انتخاب کریں اور ایسے رنگ چنیں جو آپ کی شخصیت پر نکھرتے ہوں۔

Women

lifestyle

women fashion

dress style