Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

منی لانڈرنگ کیس: چالان بروقت جمع نہ کروانے پر تفتیشی افیسر کو شوکاز نوٹس جاری

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کو 26 جولاٸی کو طلب کر لیا
شائع 21 جولائ 2023 04:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو 26 جولاٸی کو طلب کر لیا اور چالان بروقت جمع نہ کروانے پر تفتیشی افیسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

اسپیشل جج سینٹرل بخت فحر بہزاد نے چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اور تفتیشی نے عدالت میں چالان جمع کروایا۔

عدالت نے نامکمل چالان جمع کروانے پر ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو 26 جولائی کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، شریک ملزمان مونس الہی اور جبران خان کے حوالے سے رپورٹ پیش نہیں کی گٸی۔

عدالت نے مونس الہی اور جبران خان کے متعلق تمام تفصیلات طلب کر لیں اور ایف آٸی اے سے دونوں ملزمان کے ایڈریس، بینک اکاؤنٹس اور ٹریول ہسٹری کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا جاٸے، اگر چوہدری پرویز الہٰی کو پیش نہ کیا گیا تو آٸی جی کے خلاف قانون کے مطابق کاررواٸی ہو گی۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

money laundring case

special judge centrel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div