Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

یونان کشتی حادثہ، مزید پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں میں سے اب تک 15 کی شناخت ہوسکی ہے
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2023 11:00am
Greece boat update: Bodies of 4 deceased Pakistanis were brought via Lahore Airport - Aaj News

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید چار پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں، گزشتہ روز بھی تین میتیں لاہور پہنچائی گئی تھیں۔

یونان کشتی حادثہ قیتمی جانیں لے گیا، مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے شہری بھی موت کی آغوش میں چلے گئے۔

گزشتہ ماہ پیش آنے والے کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئر پورٹ پہنچا دی گئیں۔

میتیں غیر ملکی پرواز کیو آر 620 کے ذریعے دوحہ کے راستے لاہور پہنچیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کرکے ورثا کے حوالے کیں۔

میتیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردیا گیا۔

کشتی حادثے میں جاں بحق ارسلان اور ابوبکر کا تعلق نوشہرہ ورکاں سے ہے، جبکہ مرحوم عدنان گجرات اور علی اعجاز منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی تھا۔

گزشتہ روز بھی یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی میتوں کو وطن پہنچایا گیا تھا۔

حادثے میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

گزشتہ روز وطن پہنچنے والی تینوں میتیں قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 608 کے ذریعے یونان سے براستہ دوحہ لاہور لائی گئی تھیں۔ جنہیں ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقوں میں پہنچایا گیا۔

کشتی حدثے میں جاں بحق عبدالواحد اور سفیان عباس کا تعلق گجرات جبکہ ناصر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔

یونان میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 3 میتیں اسلام آباد اور 11 لاہور جائیں گی۔ ٹوٹل 14 ڈیڈ باڈیز بھیجی جائیں گی، 15 ویں ڈیڈ باڈی کی ابھی تک روانگی کیلئے کنفرم نہیں ہے۔

Boat Sink

Pakistan Greece Embassy

Greece Boat Disaster