Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان پہنچنے والی انجو کے بارے میں کئی نئے انکشافات

شوہر نے میڈیا کو انٹرویو میں بچوں سمیت تمام تفصیلات بتا دیں
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 02:06pm

پاکستان کے شمالی علاقے دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی شادی شدہ بھارتی لڑکی انجو اپنے شوہر کو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے۔ انجو نے اروند سے شادی کیلئے عیسائیت قبول کی تھی۔

انجو کے شوہر 42 سالہ اروند کا بیان پیر کو سامنے آیا ہے۔ اروند کے مطابق انجو یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ وہ کچھ دنوں کے لیے جے پور جا رہی ہے۔ لیکن اتوار کو اروند کو میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ انجو سرحد پار گئی ہے۔

’23 جولائی کی شام جب بیٹے کی طبیعت خراب ہوئی تو انجو سے پوچھا گیا کہ وہ کب واپس آئیں گی۔ تو انھوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں ہیں اور جلد ہی واپس آ جائیں گی۔‘

اروند کے مطابق انجو نے کسی کو اپنے پاکستان جانے کے بارے میں کبھی شک نہیں ہونے دیا اور انھیں بس اتنا معلوم تھا کہ انجو کے پاس کئی سال پہلے بنوایا گیا پاسپورٹ تھا۔

انجو کے حوالے سے پاکستان میں سرکاری ادارے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے بھارت جانے والی سیما کے برعکس انجو قانونی طور پر ویزا لے کر پاکستان پہنچی ہے۔

راجستھان کے ضلع بھیواڑی سے تعلق رکھنے والی انجو کی پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے رہائشی نصراللہ سے فیس بُک پر دوستی ہوئی اور انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔

اروند کا کہنا ہے کہ انجو واٹس ایپ کے ذریع رابطے میں رہتی تھی اتوار کی شام تقریبا 4 بجے انجو نے انہیں فون کیا اور بتایا کہ وہ لاہور میں ہے اور دو تین دن میں واپس آ جائے گی۔

پاکستان میں انجو کے دوست نصراللہ کے بارے میں پوچھے جانے پر اروند نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی بیوی ان کے پاس واپس آئے گی۔

اروند راجھستان کے شہرا بھیواڑی میں کام کرتے ہیں اور انجو ایک نجی فرم میں بائیو ڈیٹا انٹری آپریٹر کے طور پر ملازم ہے۔

انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے اروند نے کہا کہ انجو نے 2020 میں اپنا پاسپورٹ بنوایا تھا کیونکہ وہ بیرون ملک ملازمت کے لئے درخواست دینا چاہتی تھیں۔

انجو اور اروند کے 2 بچے ہیں اور یہ شادی انجو کے عیسائیت قبول کرنے کے بعد ہوئی تھی۔

اروند کی فیملی انجو کے بھائی کے ساتھ بھیواڑی میں کرائے کے فلیٹ میں رہائش پزیر تھی۔

انجو کے شوہر اروند نے بی بی سی ہندی کو بتایا ہے کہ ’میں 40 سال کا ہوں اور انجو 35 کے لگ بھگ ہے۔ ہم دونوں اصل میں اترپردیش کے رہنے والے ہیں لیکن پچھلے کئی سالوں سے بھیواڑی میں رہ رہے ہیں۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ’ہماری شادی سنہ 2007 میں ہوئی تھی۔ اب ہمارے دو بچے ہیں۔ بڑی بیٹی کی عمر 15 سال ہے اور ایک چھوٹا بیٹا ہے اور وہ دونوں سکول جاتے ہیں۔‘

اروند کا کہنا ہے کہ انھوں نے بارہویں تک تعلیم حاصل کی ہے جبکہ ان کی اہلیہ انجو دسویں پاس ہے۔

اروند کے بقول انہوں نے کبھی بھی انجو کا فون چیک نہیں کیا کیونکہ ’اس سے رشتہ خراب ہوتا ہے۔‘

انجو کے شوہر اروند نے فی الحال اس سلسلے میں پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے۔

Indian girl arrived pakistan

Anju

Indian girl

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div