Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

کوئٹہ میں 3 روز کے لیے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

موبائل سروس کی بندش کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 08:53am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ صوبائی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حکومت بلوچستان کا یوم عاشور کے موقع پر 28 ،29 جولائی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جب کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے کوئٹہ میں 7 ویں، 9 ویں اور 10ویں محرم کو موبائل، انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے موبائل سروس کی بندش کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی درخواست کی روشنی میں شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی معطل کی جائے، اور مقررہ وقت کے دوران سروس کی معطلی کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں۔

مراسلہ میں محکمہ داخلہ نے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ میں 7 ویں اور 9 ویں محرم کو صبح 9 سے رات 8 بجے تک جب کہ یوم عاشور پر صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک سروس معطل رکھی جائے۔

Home Department Balochistan

mobile and internet service

Mobile and internet service suspended

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div