Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

ایسا سرمایہ کار دوست نظام یقینی بنائیں گے جس میں آسان شرائط ہوں اور غیر ضروری التواء سے بچا سکے ، آرمی چیف

بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت میں اپنا کردار ادا کریں، آرمی چیف
شائع 01 اگست 2023 03:35pm
اسکرین گریب/پی ٹی وی
اسکرین گریب/پی ٹی وی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خدا بھی ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ، ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ”پاکستان منرلز سمٹ“ سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات اور علامہ اقبال کے اشعار کے ساتھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی اور اسے اوپر لے جانا چاہتے ہیں، اللہ مہربان ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں ، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے تمام افسران مل کر کام کریں، ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جاناہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے، خدا بھی ان کی مدد کرتاہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نے گرین انیشی ایٹو بھی اسی لیے لیا ہے، اللہ نے کہا میں تمہیں آزماﺅں گا، کبھی بھوک سے کبھی خوف سے ، کبھی جان سے ،لیکن جو لوگ صبر دکھاتے ہیں کامیابی انہیں کی ہوتی ہے، رب نے جو زندگی دی ہے پھر لوٹ کر اسی کی طرف جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مل کر محنت کر کے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے ،بطور قوم ہم سب آگے نکلیں گے ، محنت کریں گے اور انشاءاللہ اللہ کامیابی بھی دے گا ،یہ سمٹ بہت اہم ہے ، ہم مقامی ریڈ ٹیپ ازم سے نکلنا چاہتے ہیں، بیوروکریٹ رکاٹوں سے نکلنا چاہتے ہیں، ہم نے ملٹری، سول بیوروکریسی، وفاق صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک ادارہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ون سٹیپ انیشیٹو ہو، بیرونی سرمایہ کار اس اعتماد کے ساتھ یہاں آئیں کہ فوری فیصلے ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاروں کو اعتماد ہو کہ ان کا سرمایہ یہاں ضائع نہیں ہو گا، ان کی مائننگ لائسنس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہو گی، ملک میں اکنامک گروتھ ہو گی، غیر ملکی سرمایہ کار یہاں ایک نئی اقتصادی ٹیکنالوجی لے کر آئیں، صنعتیں بنائیں، لوگوں کے علم میں اضافہ، مسائل حل اور منرلز کو ترقی ملے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایسے سرمایہ کار دوست نظام کو یقینی بنائیں گے جس میں آسان شرائط اور غیر ضروری التواء سے بچا سکے۔

Army Chief General Asim Munir

Pakistan Minerals Summit

Dust To Development

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div