Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

گجرات: بارش کے باعث شہر پانی میں ڈوب گیا، لوگوں نے رات جاگ کر گزاری

لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف
اپ ڈیٹ 09 اگست 2023 09:22am
سڑکیں اورگلیاں تالاب کا منظرپیش کرنےلگیں، پانی گھروں میں داخل - تصویر آج نیوز
سڑکیں اورگلیاں تالاب کا منظرپیش کرنےلگیں، پانی گھروں میں داخل - تصویر آج نیوز
بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔  - تصویر آج نیوز
بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔ - تصویر آج نیوز
سڑکیں تالاب اور گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے - تصویر آج نیوز
سڑکیں تالاب اور گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے - تصویر آج نیوز

گجرات شہر و گردونواح میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش سے میونسپل کارپوریشن کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی، پورا شہر پانی میں ڈوب گیا بارشی پانی گھروں میں داخل ہوجانے کی وجہ سے لوگوں نے رات جاگ کر گزارنی پڑی ہے۔

شہر میں رات ایک بجے کے قریب ہلکی رم جھم کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد تیز بارش شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جل تھل ایک کر دیا۔

شہر کی سڑکیں تالاب اور گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے خستہ و تباہ حال سیوریج نظام کی وجہ سے شہر کہ متعدد نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں لوگوں کا لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان تباہ ہوگیا اور کئی مقامات پر پانی لوگوں کے بیڈ رومز تک پہنچ گیا۔

شدید بارش میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ کہیں نظر نہیں آیا لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج شمال مشرقی پنجاب، جنوبی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جھکڑ اور آندھی چلنے کا امکان، ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی متوقع۔۔ کراچی میں موسم ابرآلود ۔۔ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

punjab

Rain