Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

راولپنڈی میں ون ویلنگ اور اجتماعات پر پابندی کے حکم نامے میں تبدیلی

جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات اور اجتماعات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے
اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 08:40pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں اجتماعات پر پابندی کے حکم نامے میں تبدیلی کردی۔

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے شہر میں اجتماعات پر پابندی کے حکم نامے میں تبدیلی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات اور اجتماعات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکم نامے میں تبدیلی ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کی وجہ سے کی گئی ہے۔

حکم نامے میں یہ استثنیٰ جشن آزادی کے سلسلے میں سرکاری اور عوامی تقریبات اور اجتماعات پر قابل عمل ہوگا۔

حکم نامے میں اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ شہری قومی جذبہ کے ساتھ جشن آزادی منا سکیں۔

راولپنڈی میں ون ویلنگ پر 2 روز کیلئے پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں ون ویلنگ پر 2 روز کے لیے پابندی عائد کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں ون ویلنگ پر 2 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس فیس میں بھاری اضافے کی سمری ارسال

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ٹک ٹاک کا جنون، خاتون ون ویلر پولیس کے شکنجے میں آگئی

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی کا اطلاق 13 اور 14 اگست کی رات تک نافذ العمل رہے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ عوام کی پریشانی کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

rawalpindi

Ban

violations

NOTIFICATION ISSUED

motorcycle one wheeling

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div