Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

لاہور میں ’فحش‘ رقص کرنے والی اداکاراؤں کے خلاف کریک ڈاؤن

سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کا دو ڈانسرز کوگرفتار کرنے کا حکم
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 02:33pm
اسٹیج ڈانسر شمع رانا۔ فوٹو:فائل
اسٹیج ڈانسر شمع رانا۔ فوٹو:فائل

لاہور میں اسٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش ڈانس کرنے والی اداکاراؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اور الحمرا میں فحش مجرہ کرنے کے الزام میں دو ڈانسرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کا دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

۔

سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد اداکارہ شمع رانا اور پائل چوہدری کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔

دونوں اداکاراؤں کے بیہودہ ڈانسز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں ڈانسر شمع رانا نے اسٹیج ڈرامے میں فحاشی کی تمام حدیں پار کیں، جب کہ پائل چوہدری نے ”نوکر وہٹی دا“ سٹیج ڈرامے میں فحش اشارے اور بیہودہ ڈانس کیا تھا۔

نگراں وزیراطلاعات عامر میر کی ہدایت پر دونوں ڈراموں اور دونوں ڈانسرز پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جب کہ فحاشی پھیلانے والی اداکاروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Stage dancer

Shama Rana

Payal Chaudhry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div