Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا منفی آغاز
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 03:30pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر کا لین دین 294.91 روپے پر بند ہوگیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے پر مستحکم برقرار ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان ہے دیکھا گیا ہے۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کمی ہوگئی۔

انڈیکس 48 ہزار سے نیچے آگیا۔ اب سے کچھ دیر پہلے 100 انڈیکس 47 ہزار 900 پر دیکھا گیا

pakistani rupee

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div