Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

نواز شریف کی پاکستان واپسی چیف جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ تک ملتوی

مجھے نکالنا جنرل باجوہ، ثاقب نثار اوردیگرججز کی ملی بھگت تھی،نواز شریف
شائع 17 اگست 2023 11:23am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

** پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آکرانتخابی مہم چلائیں گے۔**

جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گے اورانتخابی مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیرنہیں ہو، وہ سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ چیف جستس پاکستان 17 ستمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں ، ان کی جگہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ یہ عہدی سنبھالیں گے۔

اس لحاظ سے نواز شریف کی واپسی چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہوگی۔

دوسری جانب نوازشریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نواز شریف کے ویڈیو بیان کا ایک کلپ شیئرکیا ہے۔

ویڈیو میں نوازشریف کا کہنا ہے کہ انہیں نکالنا جنرل باجوہ اورثاقب نثار کی ملی بھگت تھی، اس میں جسٹس کھوسہ اورجسٹس اعجازالاحسن بھی شامل تھے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ، ’اور اس میں اوربھی دو تین ججز شامل تھے، اس میں جسٹس شیخ عظمت سعید شامل تھے،جنہوں نے مل کر اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے چیف جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے اور ان ججز نے مل کر نواز شریف کو نکالا تھا‘۔

PMLN

Nawaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div