Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

ملازم کو 27 سال کی خدمات کا صلہ ’برگرکنگ‘ کے بجائے عوام سے مل گیا

54 سالہ ملازم نے ریٹائرمنٹ پر کمپنی کے دیے گئے تحائف شیئرکیے تھے۔
شائع 18 اگست 2023 01:59pm
تصویر؛ بلیک نیوز
تصویر؛ بلیک نیوز

**امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی برگرکنگ کے ایک ملازم ’کیون فورڈ ’ کو 27 برس تک سخت محنت ومشقت کرنے پر عوام نے بطور صلہ چارلاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ روپے) دے دیے۔

کراؤڈ سورسڈ’ عطیات میں دے دیے **

امریکی میڈیا کے مطابق کیون فورڈ نامی باورچی شہر لاس ویگاس میں میک کیرن انٹرنیشنل ائرپورٹ پر واقع برگرکنگ کی برانچ میں بطور باورچی اورکیشیئرکام کرتا تھا۔

کیون فورڈ کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو رواں سال جون میں وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں کیون نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے گذشتہ 3 دہائیوں کے دوران کام سے چھٹی نہیں لی۔ صارفین نے ان کی اس ویڈیو کو خوب سراہا۔

اسی طرح کیون فورڈ نے ایک اورویڈیو بھی شیئرکی جس میں انہیں کمپنی کی طرف سے محنت کا صلہ دیا گیا لیکن صارفین یہ دیکھ کر افسردہ ہوئے تھے کہ اتنی انتھک محنت کے باوجود کمپنی نے اسے کچھ خاص نہیں دیا۔

ویڈیو کے مطابق ریٹائرمنٹ پرکمپنی نے محنتی ملازم کو صرف فلم کا ٹکٹ، سٹاربکس کا کپ، کینڈی کا ایک بیگ، لائف سیورز کے دوپیکٹ، ایک چاکلیٹ کیک، دو قلم اور دو چابیاں بطور تحفہ دیں۔

اس ’خراج تحسین‘ کے بعد کیون کی بیٹی نے باپ کی مالی مدد کےلئے ’گو فنڈ می‘ نامی ایک پیچ بنایا جس پر لوگوں نے عطیات کا ڈھیر لگا دیا۔

اس پیچ کا مقصد تھا کہ جو لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ کیون اپنی اس محنت کے لیے کچھ زیادہ کے مستحق ہیں تو وہ براہ راست اُنہیں عطیات عطیہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں

ڈیوٹی کے دوران سونے پر برطرف کیے جانیوالے ملازم نے مالک کوقتل کردیا

ٹوئیٹر کمپنی کے ملازم کے ذریعے جاسوسی کا شبہہ

کچھ ہی دنوں میں کیون فورڈ کی بیٹی کا یہ ’گو فنڈ می‘ پیج عطیات سے بھر گیا اور اب تک اس میں 4 لاکھ 22 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے۔

donation

employee

Burger King

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div