Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ، 17 ہزار کلو زائد المیعاد فروزن فوڈ آئٹم برآمد

ایکسپائرڈ پروڈکٹس کو جعلی لیبل لگا کردوبارہ سپلائی کیا جانا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شائع 22 اگست 2023 02:06pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں نے لاہورمیں کولڈ اسٹور پر چھاپہ مار کر 17ہزار کلو زائدالمیعاد فروزن فوڈ آئٹمز برآمد کر کے تلف کر دیئے۔

فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم نے رائیونڈ مانگا روڈ پر واقع کولڈ سٹور میں ریڈی ٹو کک فروزن فوڈ میں بڑی غفلت کا سراغ لگایا۔

اسٹورسے 17 ہزار کلو سموسے، سینڈ وچ، رول پٹیاں، نگیٹس اور فروزن پروڈکٹس برآمد کر کے تلف کر دیئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر کے مطابق معروف برانڈ کی زائد المیعاد اشیاء برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، زائد المیعاد فروزن اشیاء کو کولڈ اسٹور میں رکھا گیا تھا۔ ایکسپائرڈ پروڈکٹس کو دوبارہ جعلی لیبل لگا کرسپلائی کیا جانا تھا۔

ڈی جی کے مطابق حفظان صحت اصولوں کے خلاف خوراک کا کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قوانین کی خلاف ورزی پر کاروبار بند کر دیا جا ئے گا۔

punjab

دسترخوان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div