Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
30 Shawwal 1445  

بجلی بلوں کیخلاف مظاہروں پر پاور ڈویژن نے جوابی حکمت عملی بنا لی

کنٹرول روم قائم کرنے کیلئے حکم نامہ جاری
شائع 26 اگست 2023 06:14pm
فوٹو — فائل ( ایکس)
فوٹو — فائل ( ایکس)

بجلی بلوں کیخلاف مظاہروں پر پاور ڈویژن نے جوابی حکمت عملی بنا لی۔ کنٹرول روم قائم کرنے کیلئے حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

بجلی کے زائد بلوں پر عوامی احتجاج شدت اختیار کرنے لگا ہے، حکومت نےعوامی ردعمل کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا۔

ملک بھر میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے مربوط کوارڈینیشن کیلئے پاور ڈویژن میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا۔

کنٹرول روم میں تعینات افسرن تقسیم کار کمپنیوں اور متعلقہ صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹری سے امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر رابطہ کرے گا۔

کنٹرول روم میں تعینات افسران عوامی رد عمل کے نتیجے میں بجلی دفاتر کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ بھی مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

نگراں وزیراعظم کا بجلی بلوں پر عوام کے احتجاج کا نوٹس اور چار مشورے

بجلی کے بل میں نمایاں کمی کا سستا فارمولا

بجلی کمپنیوں کے افسران کے برائے نام بلز پر لوگ سوالات اٹھانے لگے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مرکزی کنٹرول روم آج 25 اگست سے 31 اگست تک قائم کیا گیا ہے، مرکزی کنٹرول روم میں روزانہ پاور ڈویژن کا ایک جوائنٹ سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسران شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کریں گے، اس حوالے سے پاور ڈویژن نے آفس آرڈر جاری کردیا ہے۔

nepra

electricity price

electricity bill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div