Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی

شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات
شائع 27 اگست 2023 11:13am
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ حبس رہنے کا امکان ہے۔

لوڈ شیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مطلع ابرآلود رہے گا، چند علاقوں میں بارش اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ حبس رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

Rain

Karachi Rain

Rain prediction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div