Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

عدالتی حکم کے باوجود نیب کا پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ

نیب نے سنگل بینچ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کردی
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 01:53pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب نے سنگل بینچ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کردی جس میں کیس کو 2 رکنی بینچ کے پاس بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو چیف جسٹس 2 رکنی بینچ کے روبرو منتقل کریں اور سنگل بینچ کے پرویز الٰہی کو پیش کرنے کے احکامات پر بھی عملدرآمد روکا جائے۔

واضح ررہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو آج دوپہر دو بجے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں نیب کے وکیل پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب وکیل نے کہا کہ ہم تفصیلی جواب جمع کروانا چاہتے ہیں، اس پر عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے پھر پرویز الہی کی رہائی کا آرڈر کر دیتے ہیں، آپ جواب جمع کرواتے رہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نیب نے قانون کے مطابق پرویز الٰہی کو گرفتار کیا، جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کے وارنٹ جاری کئے گئے۔

وکیل نیب نے کہا کہ ہمیں عدالت کا نہ حکم ملا نہ نوٹس ہوا، البتہ یہ کیس نیب کا ہے، اس کیس کو ڈویژن بینچ سنے گا۔

دوسری جانب پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز الٰہی کو عدالت طلب کریں اور نیب وارنٹ غیر قانونی قرار دیں، عدالت رہائی کے بعد پرویز الٰہی کو ضمانت دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز الٰہی نے عدالت کے سامنے جیل انتظامیہ کیخلاف شکایات کا انبار لگا دیا

چوہدری پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں سماعت مزید 15 ستمبر تک ملتوی

احتساب عدالت نے پرویز الہی کو گھر والوں سے ملاقات کی اجازت دیدی

لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو 2 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے۔

NAB

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div