Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

بجلی کے بھاری بلوں کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں آپ کے ہوش اڑا دیں گی

آپ کو کتنے سسٹم کی ضرورت ہے اور قیمت کیا ہوگی؟
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2023 07:01pm
علامتی تصویر: الفا سولر
علامتی تصویر: الفا سولر

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ حکومت کا کیا گیا آئی ایم ایف معاہدہ گلے میں پھنسی وہ ہڈی بن گیا ہے جسے نہ نِگلا جاسکتا ہے اور نہ اُگلا جاسکتا ہے۔ ملک میں نگراں حکومت ہے جس نے بلوں میں کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے انکار کردیا ہے۔

ایسے میں عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر رہے ہیں اور روایتی ذرائع کے بجائے سولر انرجی کی جانب راغب ہو رہے ہیں، جو ناصرف آپ کا بجلی کا بل تقریباً ختم کرسکتی ہے بلکہ اضافی آمدنی کا باعث بھی بن جاتی ہے۔

آپ کی چھت پر لگا ایک سول سسٹم آپ کو مہنگی بجلی کے عذاب سے بچا سکتا ہے، لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو اس بارے میں کچھ معلومات ہو۔

پینلز کی اقسام

سولر پینلز کی تین اہم اقسام ہیں: مونو کرسٹل لائن، پولی کرسٹل لائن اور تھِن فلم۔

مونو کرسٹل لائن (Monocrystalline) پینل سب سے زیادہ مؤثر ہیں۔ ان کا ہر فوٹوولٹک سیل پیور سلیکون کا ایک واحد کرسٹل ہے، جس کی پیداوار کا عمل نفیس ہے۔

پولی کرسٹل لائن (Polycrystalline) پینلز کی کارکردگی درمیانی ہوتی ہے۔ ان کے سولر سیلز ایک سے زیادہ سلیکون کرسٹل سے بنے ہوتے ہیں۔ جس کا پینل کی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے، اس کی پیداواری صلاحیت بھی کم ہوتی ہے۔

تھن فلم (Thin film) والے پینل سب سے کم مؤثر ہوتے ہیں۔ اس قسم کا سولر پینل فوٹو وولٹک مواد کی ایک تہہ کا استعمال کرتا ہے، بغیر کرسٹل لائن ڈھانچے کے، جو سخت یا لچکدار سبسٹریٹ پر لگایا جاتا ہے۔ تاہم، اب پولی کرسٹل لائن سیلز جیسی کارکردگی کے پتلے فلمی پینل موجود ہیں۔

اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت، مونوکرسٹل لائن پینلز میں فی مربع فٹ پر سب سے زیادہ کلو واٹ گھنٹے کی پیداوار ہوتی ہے۔ انڈسٹی کے ماہرین انہیں گھروں کے لیے بہترین سولر پینل مانتے ہیں، خاص طور پر اگر چھت کی جگہ محدود ہو۔

آپ سولر پینلز کو ان کے فوٹوولٹک سیلز کی تعداد کی بنیاد پر درجہ بند کر سکتے ہیں۔

زیادہ تر پینلز میں یا تو 60 سیل ڈیزائن ”6×10“ ترتیب میں ہوتا ہے یا ”6×12“ لے آؤٹ میں 72 سیل ڈیزائن ہوتا ہے۔

روایتی طور پر، گھریلو سولر پینل کی تنصیبات میں 60 سیل پینل زیادہ عام ہیں، جبکہ بڑے 72 سیل پینل تجارتی اور صنعتی چھتوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

ایک 72 سیل پینل 60 سیل پینل کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ کارآمد ہوگا، کیونکہ اس میں مزید 12 سیل ہوتے ہیں۔ 400 واٹ سے زیادہ کی صلاحیت والے سولر پینلز کا عام طور پر 72 سیل ڈیزائن ہوتا ہے۔

آپ کو کتنے سولر پینلز کی ضرورت ہے؟

سولر پینلز کی تعداد جو گھر کو درکار ہوتی ہے اس کا انحصار تین چیزوں پر ہوتا ہے: سورج کی روشنی، گھر کی بجلی کی کھپت اور استعمال شدہ پینل واٹ۔

درست حساب کتاب اور پیشہ ورانہ ڈیزائن کے لیے، آپ کو اعلیٰ درجے کی سولر انسٹالیشن کمپنیوں میں سے کسی ایک سے رابطہ کرنا چاہیے۔

آپ درج ذیل معلومات کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ شمسی پینلز کی تعداد کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سولر گائے بچوں کو اسکول لانے کا ذریعہ

آپ کی سائٹ پر مخصوص فوٹو وولٹک پاور آؤٹ پٹ، جو آپ گلوبل سولر اٹلس سے حاصل کر سکتے ہیں۔

پینل واٹیج جو آپ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی مخصوص پینل برانڈ نہیں ہے تو آپ رہائشی سولر پینلز کے لیے 350 واٹ فرض کر سکتے ہیں۔

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، 3 کمروں کا گھر اوسطاً دن میں 1.5 kWh کے حساب سے بجلی استعمال کرتے ہیں۔

اس لیے آپ کو صرف کُل سسٹم واٹیج کو انفرادی سولر پینل واٹیج سے تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔

قیمت فی پینل

سولر پینلز کی قیمت ان کے گریڈز اور واٹس کے حساب سے ہوتی ہیں، جن میں اے، بی اور سی گریڈز ہوتے ہیں، جبکہ گھریلو سولر پینلز کے سائز 350 واٹ فی پینل سے 750 واٹ فی پینل تک ہوتے ہیں۔

جن کی قیمتیں بالترتیب 28000 روپے فی پینل سے 90000 روپے فی پینل تک ہوتی ہیں۔

برانڈ اور قیمت فی سولر پلیٹ

  • لونگی، 555 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، تقریباً 46000 روپے
  • لونگی، 550 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، تقریباً 46000 روپے
  • جینکو، 550 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، تقریباً 44550 روپے
  • جینکو، 545 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، 44145 روپے
  • جے اے، 540 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، 43740 روپے
  • جے اے، 540 واٹ، ڈبل گلاس، اے گریڈ، 44280 روپے
  • زیڈ این شائن، 545 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، 43600 روپے
  • لونگی، 500 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، 42000 روپے
  • جے اے، 530 واٹ، سنگل گلاس، اے گریڈ، 45050 روپے
  • پاکستان میں بی گریڈ سولر پینل کی قیمت، ستمبر 2023

  • لونگی، 550 واٹ، بی گریڈ، 41000 روپے
  • 610 واٹ ، 45000
  • 650 واٹ، 50000
  • 450 واٹ، 32000
  • 350 واٹ، 27500

Hi-Mo 6 اے گریڈ سولر پینل کی پاکستان میں قیمت، ستمبر 2023

  • لونگی ہائی-مو 6، 570 واٹ، سنگل گلاس، 51300 روپے

پاکستان میں جینکو این ٹائپ ٹائر 1 اے گریڈ سولر پینل کی قیمت، ستمبر 2023

  • جینکو این ٹائپ، 575 واٹ، 1 اے گریڈ، 47725 روپے

پاکستان میں کینیڈین سولر پینلز کی قیمت، ستمبر 2023

  • پاکستان میں 650 واٹ کینیڈین سولر پینل کی قیمت 53300 روپے
  • کینیڈین 555 واٹ، ٹائر 1، سنگل گلاس، 1 گریڈ، 44955 روپے
  • 545 واٹ، کینیڈین، سنگل گلاس، 1 گریڈ، 43600 روپے
  • کینیڈین، 550 واٹ، سنگل گلاس، 1 گریڈ، 44000 روپے

خیال رہے کہ سول پینلز کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا دارومدار ڈالر کی قیمت پر ہے۔

ایک کلو واٹ کا سول سسٹم کتنی بجلی دیتا ہے؟

ایک کلو واٹ ( 1KW ) میں ایک ہزار واٹس ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹے سائز کے گھروں کے لیے موزوں ہے جن میں کم از کم کھپت ہوتی ہے، یعنی 200 یونٹ یا اس سے کم۔ یہ چھوٹا 1 کلو واٹ سولر سسٹم آپ کو بجلی کا بل کم کرکے پیسے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

پاکستان میں 1KW کے سولر سسٹم کی قیمت کتنی ہے؟

پاکستان میں 1KW کے سولر سسٹم کی قیمت کئی عوامل پر منحصر ہو سکتی ہے جیسے:

  • سولر پینلز کا برانڈ اور معیار (جے اے سولر، جینکو یا کینیڈین)

  • برانڈ اور انورٹر کی قسم (Growatt، Inverex یا Homage)

  • بیٹری پاور بیک اپ کے طور پر (اوساکا، ایکسائیڈ یا پیناسونک وغیرہ)

  • انسٹالیشن چارجز

پاکستان میں 1 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت کا بریک ڈاؤن یہ ہے:

  • سولر پینلز: 120,000 روپے سے 130,000 (یعنی 540 واٹ کے دو پینلز)
  • سولر انورٹر: 40,000 سے 55,000 روپے
  • بیٹری (آپشنل): 55,000 سے 60,000 روپے (165 واٹ کی دو)
  • سولر پینل اسٹینڈ: 10,000 سے 15,000 روپے
  • اضافی اخراجات: 5,000 روپے
  • انسٹالیشن چارجز: 5,000 سے 10,000 روپے

پاکستان میں 1KW کے سولر سسٹم کی قیمت 200,000 سے 270,000 تک ہو سکتی ہے۔ تاہم، دیگر عوامل مثلاً ٹرانسپورٹیشن چارجز وغیرہ کی بنیاد پر لاگت کم یا بڑھ سکتی ہے۔

1KW سولر سسٹم کے لیے کتنے سولر پینلز (PV) درکار ہیں؟

یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ 1KW سولر انورٹر شروع کرنے کے لیے کتنے سولر پینلز انسٹال کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کو صرف 540 واٹ والے دو سولر پینلز لگانے کی ضرورت ہے۔

سولر سسٹم کا سائز اور توقع آؤٹ پٹ

  • 2 کلو واٹ سے سالانہ 2,800 کلو واٹ بجلی
  • 4 کلو واٹ سے سالانہ 5,600 کلو واٹ بجلی
  • 6 کلو واٹ سے سالانہ 8,400 کلو واٹ بجلی
  • 8 کلو واٹ سے 11,200 سالانہ کلو واٹ بجلی
  • 10 کلو واٹ سے 14,000 سالانہ کلو واٹ بجلی

لیکن خیال رہے کہ سولر پینلز کی کارکردگی مینوفیکچرر کی بتائی کارکردگی سے 10 یا 20 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔

solar system

Solar panels on roof

Solar Panel Price in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div