Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

خیبرپختونخوا حکومت کا بجلی چوری کیخلاف آپریشن کا فیصلہ، ریکوری کیلئے کمیٹیاں قائم

صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دی گئی
شائع 07 ستمبر 2023 03:00pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے ریکوری کیلئے کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔

حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کیلئے 3 درجاتی کمیٹیاں قائم کی ہیں۔ صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کے سربراہ سیکرٹری داخلہ ہونگے، ممبران میں سیکرٹری توانائی وصنعت، ایڈیشنل آئی جی و دیگر شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا کہ کمیٹی ہرماہ ضلعی اور تحصیل کمیٹی کی کارکردگی کاجائزہ لےگی اور تحصیل کمیٹی کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہونگے۔

خیبر پختونخوا

electricity price

electricity bill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div